۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا ذوالفقار حسین

حوزہ/ دین اسلام کی سب سے معتبر کتاب اور وحی منزل کے پیکر میں نازل ہونے والی کتاب کا نام قرآن کریم ہے جس کے ہر حرف، لفظ پر وحی کے پہرے ہیں اس میں باطل نفوذ نہیں کرسکتا، وہ حق کے سوا کچھ نہیں بولتی، اس میں صلح و آشتی کی باتیں ہیں۔ اب اگر کوئی اس کتاب پر انگلی اٹھائے اور اس کی بعض آیتوں کو انسانی اپچ کہہ کر قرآن مجید سے خارج کرنے کی خباثت انجام دے اور لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرے یہ صرف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  قم المقدسہ/ حوزہ علمیہ ایران میں زیر تحصیل و ہندوستان کے برجستہ عالم دین و محقق و مدبر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا ڈاکٹر ذوالفقار حسین قرآن مجید کے شان میں گستاخی کو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی ناکام کوشش قرار  دیتے ہوئے کہا کہ ہر مذہب میں دو طرح کی کتابیں ہوتی ہیں ایک مقدس ارو دوسری غیر مقدس، مقدس کتاب کی تقدیس اور پاکیزگی اس کے اچھے پیغام اور نیک الفاظ سے ہوتی ہے جو وہ لوگوں کی ہدایت کے لئے بیان کرتی ہے ، اور جو مقدس نہیں ہوتی ہے شاید اس میں ہدایت کا پیغام ہو یا نہ ہو لیکن پھر بھی اس کتاب کا احترام ہوتاہے یعنی مطلب یہ ہوا کہ دونوں کتابوں کا احترام ہوتا ہے، لیکن اگر ان دو کتابوں میں ایک آسمانی اور وحی منزل کے ساتھ نازل ہوئی ہوتو اس کا مرتبہ اور احترام  دگنا ہوجاتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ مبین اسلام کی سب سے معتبر کتاب اور وحی منزل کے پیکر میں نازل ہونے والی کتاب کا نام قرآن کریم ہے جس کے ہر حرف، لفظ پر وحی کے پہرے ہیں اس میں باطل نفوذ نہیں کرسکتا، وہ حق کے سوا کچھ نہیں بولتی، اس میں کجی نہیں ہے، اس میں صلح و آشتی کی باتیں ہیں۔ اب اگر کوئی اس کتاب پر انگلی اٹھائے اور اس کی بعض آیتوں کو انسانی اپچ کہہ کر قرآن مجید سے خارج کرنے کی خباثت انجام دے اور لاکھوں مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کرے یہ صرف مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔

آخر میں کہا کہ ہم اس شخص کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور علمائے اسلام سے گذارش گذار ہیں کہ ایسے شیطان کے بولنے پر باپندی اور لگام لگائے تا کہ آیندہ کوئی اس طرح کی جسارت نہ کرسکے۔ 
 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .